پاک فوج کی ٹیم نے نیپال میں گولڈ میڈل جیت لیا

 ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 22 مارچ 2021)  پاک فوج کی ٹیم نے نیپال میں ہونے والے انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک ہونے والے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں پاکستان آرمی نے طلائی تمغہ جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلہ شرکا کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی آزمائش پر مبنی تھا جس کا مقصد جسمانی مہارتوں، پھرتی اور ذہنی چستی کی جانچ کرنا تھا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور مقابلوں میں بیس ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں جبکہ مقابلوں میں کراس کنٹری رننگ، سائیکلنگ اور رافٹنگ شامل تھے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *