ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 10 فروری 2021) اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج 3 روز بعد کھل گئیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی ،عدالتوں کے باہر اور چیف جسٹس بلاک کے باہر بھی رینجرز اور پولیس تعینات کی گئی ہے،عدالت عالیہ میں صرف متعلقہ افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ بار نے آج مکمل ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سی ڈی اے نے وکلا کے چیمبرز گرا دیئے تھے جس پر مشتعل وکلا نے چیف جسٹس بلاک میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ججز کو ان کے چیمبرز میں محصور کردیاتھا، وکلا احتجاج پر اور توڑ پھوڑ پر انتظامیہ کی جانب سے ان کیخلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔
ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD