نوشین شاہ کا فردوس عاشق اعوان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17ستمبر2021)پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
نوشین شاہ آن لائن شو ‘ٹوبی آنیسٹ 3.0’ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
شوبز انڈسٹری میں نوشین شاہ کے فیشن سینس کے کافی چرچے ہیں، میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ تانڈسٹری کی فیشن آئیکون ہیں تو کون سی اداکارہ آپ کو ٹکر دے سکتی ہے؟
‘منفرد حجاب’ کرنے پر تنقید، نوشین شاہ نے نور بخاری کی حمایت کردی
اس پر نوشین شاہ نے کہا کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔
شو کے دوران میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے لیے بھی کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *