کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مئی 2021)    کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فون سروس کی معطلی محکمہ داخلہ بلوچستان کی درخواست پر ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 3 اور4 مئی کوکوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کرنےکی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ 21 رمضان بروز منگل کو یوم علیؓ منایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے جلوس پر پابندی ہے تاہم مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *