فلسطینی بچہ گودلینےکی خواہش پرمتھیراکونامناسب پیغامات موصول

ماڈل و ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے شکوہ کیا ہے کہ فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کے اظہارکے بعد انہیں نامناسب پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

متھیرا نے تین دن قبل انسٹاگرام اسٹوری میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کسی یتیم فلسطینی بچے کو گود لینا چاہتی ہیں۔۔

متھیرا نے چند روز قبل فلسطین پراسرائیلی حملوں میں اپنے والدین کو کھو دینے والے کسی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔

اداکارہ نےانسٹااسٹوریزمیں لکھا تھا کہ وہ کسی ایسے فلسطینی بچےکو گود لینا چاہتی ہیں جس نے اپنے والدین اور گھر کو کھودیا ہو، اور وہ اس متاثرہ بچے کو پیاراور محفوظ گھردیناچاہتی ہیں۔انہوں نے کسی ایسے فلسطینی بچے تک رسائی کیلئے رہنمائی بھی طلب کی تھی۔

حالیہ انسٹااسٹوریزمیں ماڈل نے خود کو نامناسب پیغامات موصول ہونے کا بتاتے ہوئے لکھا ” کیا بیوقوف لڑکے مجھے ایسے پیغامات بھیجنا بندکرسکتے ہیں کہ ہمیں ایڈاپٹ کرلیں”۔

متھیرانے ناراضگی کااظہار کیا کہ ” انکلزاور آدمیوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جو پیغامات کررہے ہیں کہ ہمیں گود لے لیں ”۔

متھیرا سوشل میڈیا پرفلسطین کے حق میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں، اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت اور سچائی کے ساتھ ہیں۔

سال 2013 میں گلوکارفلنٹ جے سے شادی کرنے والی متھیرا نے 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کا ایک بیٹا محمد ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *