آئی فون میں‌ بڑے سیکیورٹی نقص کا انکشاف

نیویارک: امریکا کے ٹیکنالوجی ماہرین نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 29 مارچ 2021)  بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے انکشاف کیا کہ ایپل کے کٹ براؤزر انجن میں بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آیا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اس نقص کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد آئی او ایس 14.4.2 ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

دوسری جانب ایپل کمپنی کے ترجمان نے سیکیورٹی نقص کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خرابی کے باعث ہیکرز ویب سائٹس کے ذریعے آئی فون اور آئی پیڈ کے پروگرام میں ردوبدل کرسکتے ہیں‘۔

کمپنی ترجمان کے مطابق یہ سیکیورٹی نقص آئی او ایس کے پرانے ورژن میں آیا ہے۔ ایپل نے تصدیق کی کہ اب تک کسی ہیکر نے اس کمزوری سے فائدہ نہیں اٹھایا نہ کسی صارف کو نقصان پہنچایا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *