اشیائے ضروریہ بارے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار صرف دھوکہ ہیں ‘آل پاکستان انجمن تاجران

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 27 جنوری 2021) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار صرف دھوکہ ہیں جبکہ حقیقت میں کئی گنازیادہ مہنگائی ہے ، ملک میں ہیجان اور بے چینی کی کیفیت ہے جس کا وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہیے ،حکومت ٹیکسزکی صورت میںاپنا منافع کم کرنے کے لئے تیار نہیں اور ہرطرح کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالا جارہا ہے۔

economics stats
اشیائے ضروریہ بارے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار صرف دھوکہ ہیں


اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن سے اپیل ہے کہ اپنے وزراء ،مشیروں اوربیورو کریسی کی رپورٹس پر آنکھیں بندکر کے یقین کرنے کی بجائے عوام میں آکردیکھیں وہ کس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں،مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کی قوت خریدجواب دے رہی ہے اورجب مارکیٹوںمیںخریدار نہیں ہوں گے توتاجرکسے فروخت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوںمیںاضافے کے اثرات ہرطبقے پر پڑتے ہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان تاجراورغریب طبقات کوہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بننے والی پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوںمیں کمی کرکے انہیں ایک سطح پر منجمد کیا جائے ۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *