ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایک دن باقی رہ گیا، لیکن ایم کیو ایم تاحال فیصلہ کر سکی کہ ووٹ کسے دینا ہے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 11 مارچ 2021)  ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، دیکھیں گے کہ وزیراعظم کس کا نام سامنے لاتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی میں حکومت کو جو دھچکا پہنچا ہے اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے ہی میں بقا ہے، یہ حجت تمام کرنے کے دن ہیں، ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *