آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا

ناروے میں برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے (خون جمنے) کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے بھی ویکیسن کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021)  اس سے قبل ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

دوسری جانب  برطانیہ ویکیسن کو محفوظ اور مؤثر قرار دے چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ ویکسین کااستعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے تھے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *