انسٹاگرام کی سروس ایک ماہ میں دوسری مرتبہ متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس ایک ماہ میں دوسری مرتبہ متاثر ہوگئی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 01 اپریل 2021)  ڈیٹیکٹر پر چند ہزار افراد نے بتایا کہ انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈیٹیکٹر کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 10 بجے صارفین کو انسٹاگرام کی سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

ڈیٹیکٹر کے انسٹاگرام اسٹیٹس کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کے بعد سے 45 منٹ میں 3 ہزار 582 افراد نے سروس متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس کی سروس متاثر ہونے کا جائزہ لینے والی ایک اور ویب سائٹ سروسز  کے مطابق ایک ہزار کے قریب افراد نے انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات پیش آنے سے متعلق رپورٹ کیا۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت میں ‘instagramdown’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر کی سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارمز حالیہ سالوں میں متعدد بار متاثر ہوئے ہیں اور چونکہ تینوں پلیٹ فارمز ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اس لیے سروس متاثر ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *