ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ سعودی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار مسجد کے بیرونی صحن میں پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑ کرداخل ہوتی ہے اور بڑے بیرونی گیٹ سے جا ٹکراتی ہے۔ مڈل ایسٹ آئی نے سعودی اخبار عکاز کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ، جبکہ سوشل میڈیا پر جاری دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد گاڑی کو مسجد کمپلیکس سے دور دھکیل رہے ہیں۔