ٹی ایل پی اسلام آباد مارچ کرے تو ساتھ دیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کا آغاز پی ٹی وی اور پارلیمان پر حملہ سے کیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 19 اپریل 2021)  اگر ٹی ایل پی اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کب تک نبی کریم ﷺکی ناموس کو روندتا ہوا دیکھیں گے۔

اگر مغرب کو یہ کھیل کھیلنا ہے تو ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، فرانس کے سفیر کو نکالنے کو مسئلہ کیوں بنایا گیا، ہمارے رسول کی ناموس محفوظ نہیں تو ہمیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں،فرانس کے سفیر کا جانا اب ٹھہر گیا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *