حیدرآباد: تلاشی کیلئے رکے ملزمان نے پولیس کو لوٹ لیا

حیدرآباد میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پبن پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 فروری 2021)  پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کے علاقے ہوسٹری میں پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار افراد کو مشکوک جان کر پولیس اہلکاروں نے تلاشی لینے کی کوشش کی۔

کار میں موجود 4 نامعلوم ملزمان نے 2 پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور جاتے ہوئے 2 سرکاری رائفلیں، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *