ہونڈا کا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے کا اضافہ کردیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 01 اپریل 2021)  ایک ڈیلر نے بتیا کہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی اور ماضی کی طرح کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

مثال کے طور پر ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 25 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔

اے ایچ ایل کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 لاکھ 194 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

اگست 2020 کے آخری ہفتے سے درآمد کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے جب 154-155 روپے کی موجودہ شرح کے مقابلے میں ایک ڈالر 168.40 روپے کے برابر تھا لیکن موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے اسمبلرز قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اکبر روڈ پر موٹر سائیکل ڈیلر محمد صابر شیخ نے بتایا کہ اگست 2020 سے لیکر اب تک 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 8 سے 9 ہزار روپے جبکہ 125-150 سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 25 ہزار سے 50 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار شنکر تلریجا نے بتایا کہ اگست 2020 سے آج کی تاریخ تک کار کی قیمتوں میں 2 سے 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوزوکی ویگن آر کی قیمت اب 16لاکھ 40 ہزار روپے ہے جو 16 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کلٹٹس 17 لاکھ 45 ہزار روپے کے بجائے 17 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *