ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23 فروری 2021) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی فہرست میں ایک ہالی ووڈ اداکارہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔45 سالہ ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے ٹاک شو میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آن لائن شرکت کی۔ اس دوران میزبان اداکارہ نے بتایا کہ وہ پریانکا چوپڑا کو اس دن سے پسند کرتی ہیں جب انہیں پہلی بار دیکھا تھا، مجھے ان کی کتاب بھی بہت پسند آئی۔ڈریو بیری مور نے پریانکا چوپڑا سے کہا کہ آپ نے بہت ہی زبردست زندگی گزاری ہے۔ میرے لئے انتخاب کرنا مشکل ہے کہ آپ سے آپ کی زندگی کے کس حصے سے متعلق بات کروں۔ڈریو بیری مور نے پریانکا چوپڑا کی مداحوں میں بہت زیادہ مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام پر 60 ملین سے زائد فالوورز،بھارت میں بڑا اسٹار جبکہ ہالی وڈ میں بھی بڑا نام اور بہت ہی مشہور شوہر پتا نہیں لوگ ان سب چیزوں کے ساتھ زندگی کو کیسے مینج کرتے ہیں۔
ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD