ہائیکورٹ کیس: گرفتار وکلاء کو جیل بھیجنے کا حکم

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 19 فروری 2021) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

گرفتار وکلاء اسد اللّٰہ، راجہ زاہد، لیاقت منظور کمبوہ، سردار نجم عباس، محمد عمر، ظفر کھوکھر اور خالد محمود کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار وکیل اسد اللّٰہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکلاء اسد اللّٰہ اور راجہ زاہد محمود کو 26 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔عدالت نے گرفتار وکیل لیاقت منظور کمبوہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *