مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23 فروری 2021)  پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی  ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور شہر میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے بھی موسم کی خنکی بڑھادی ہے۔ علاوہ ازیں بنوں میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ باجوڑ اور خیبر میں بارش اور ژالہ باری سے سردی بڑھ گئی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *