حکومت کا قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ

  ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مارچ 2021) حکومت نے آج سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9.42 سے بڑھاکر 9.51 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کو 7.97 فیصد سے بڑھاکر8.40 فیصد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9 فیصد پر برقرار ہے جبکہ بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28 فیصد برقرار رہے گا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *