سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021) توصیف احمد کو اتوار کی شب لاہور میں شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں جہاں منگل کو اُن کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اُن کے بھتیجے سیف الدین کے مطابق توصیف احمد کی حالت اب بہتر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ آف اسپنر کے علاج کے اخراجات اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق توصیف احمد پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، اس حوالے سے توصیف احمد سے مکمل رابطے میں ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک توصیف احمد سفر کے قابل نہیں ہوتے اُن کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رکھا جائے گا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *