سابق وزیراعظم نواز شریف کا اشتہار اخبارات میں چھاپ دیا گیا

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 19 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبارات میں شائع کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 2 اخبارات میں شائع ہوا۔اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدالت میں پیش ہوں۔نواز شریف کو 24 نومبر تک عدالت میں پیش ہو کر کاروائی کا سامنا کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی احکامات پر العزیزیہ اسٹیل ملز، ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات روزنامہ جنگ اور ڈیلی ڈان میں شائع ہوئے۔اشتہار کے متن کے مطابق نواز شریف مفرور ہیں۔جان بوجھ کر عدالتی کاروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں۔ان کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی 2018ء کو 10 سال قید، 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا ہوئی۔

اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018ء کو نواز شریف سزا معطل ہونے پر ضمانت پر رہا ہوئے۔ان کی اس ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے اور وہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہونے کے پابند تھے۔نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جن کی تعمیل نہ ہو سکی،اب نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔اشتہار میں مزید کہا گیا کہ عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نواز شریف مفرور ہیں۔

وہ جان بوجھ کر عدالتی کاروائی خود کو چھپا رہے ہیں، انہیں بذریعہ اشتہار طلب کیا جاتا ہے کہ وہ 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔واضح رہے کہ 07 اکتوبر2020ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کیا، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار رہائش گاہ پر چسپاں کروائے۔انگریزی اردو اخبارات میں نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار دیا جائے۔جن اخبارات کی اشعات برطانیہ سے ہوتی ہے ان اخبارات کو حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *