فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ ‘آسکر’ دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کردیں۔
آسکر انتظامیہ نے ایوارڈز تقریب میں مزید تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تقریب میں نہ صرف لوگ شرکت کریں گے بلکہ اس بار تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 10 فروری کو آسکر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایوارڈز تقریب 25 اپریل کو ہی ہوگی، تاہم اس میں اب تھوڑی سی تبدیل کردی گئی۔
آسکر انتظامیہ نے گزشتہ برس جون میں ہی تصدیق کی تھی کہ کورونا وبا کے باعث اس سال ایوارڈز تقریب فروری کے اختتام کے بجائے 25 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔