کیا وفاقی وزیرفیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کیلئے اہل؟

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 23 فروری 2021) کراچی الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرفیصل واوڈاسینیٹ الیکشن کیلئے اہل قراردیدیا، فیصل واوڈا کیخلاف پیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل کی اپیل خارج کردی گئی ،الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے، 

الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کوسینیٹ انتخابات کیلئے اہل قراردےدیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف اعتراض کرنے والے دہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *