اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 10 فروری 2021) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے 10 شرکاء کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے مزید ملازمین کو سیکریٹریٹ جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ کے گیٹ کے باہر موجود ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے وفاقی سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

Govt employs protest id D chowk
اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست


وفاقی سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ بلاکس کے باہر جمع ہو گئے۔
سرکاری ملازمین کے احتجاج اور دھرنے کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔
تمام علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *