فواد چوہدری: ہماری حکومت نہیں جائےگی، نوازشریف جیل جائیں گے

اپوزیشن کا مسئلہ 8 مقدمات ہیں ، اگر اپوزیشن کو ان کیسز میں ریلیف مل جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ، وفاقی وزیر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ( ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 13 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری تک حکومت نہیں جائے گی ، بلکہ نواز شریف جیل جائیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جلسے وغیرہ کرلیں اوراپنا شوق پورا کرلیں ، اپوزیشن کا بیانیہ مہنگائی اور معیشت نہیں ہے بلکہ وہ صرف کیسز میں ریلیف چاہتے ہیں ، کیوں کہ اپوزیشن کا مسئلہ 8 مقدمات ہیں ، اور اگر اپوزیشن کو ان کیسز میں ریلیف مل جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ، جب کہ مریم نواز اپنا جلسہ کریں ان کی گرفتاری نہیں ہو گی ، تاہم اپوزیشن حکومت و معیشت پر تنقید کرے لیکن اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت جنوری سے پہلے ہی چلی جائے گی، میرے والد کے بیانیے کو غلط کہنے والے اپنا معائنہ کروائیں، ہمارا مقابلہ کم ظرف لوگوں سے ہے۔

ہمارا مقابلہ جن لوگوں سے ہے ، انہیں رشتوں کی اہمیت نہیں وہ انتقام میں اندھے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میڈیا پر خاموشی کی سزا مجھے میڈیا نے دی ہے، جب میں جیل گئی اس کے بعد میرے جلسے تھے، لیکن میری میڈیا پر آواز بند کردی گئی، کوئی ٹیکر یا خبر بھی نہیں چلائی جاسکتی تھی، میرے نام پر پابندی تھی، میڈیا پر خاتون رہنماء کے نام سے ٹیکر چلتے تھے ، میرا نام تب لیا گیا جب مجھے کوٹ لکھپت جیل میں مجھے گرفتار کیا گیا، پھر میڈیا نے چلایا کہ مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری والدہ کے ساتھ بڑا قریبی تعلق تھا، میرے والد بیمار تھے، ان کو ہارٹ اٹیک ہوا، جیل میں بھی اٹیک ہوا ، مجھے خوف تھا کہ میری وجہ سے میرے والد پر کوئی سختی نہ آئے ، اس لیے میں نہیں بولی کیوں کہ میرے والد کے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے، ان کی حالت خطرے میں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *