کراچی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق

کراچی: تیز رفتار واٹرٹینکر  نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل دیا۔

 ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 08 مارچ 2021)  واقعہ ناظم آباد 7 نمبر پر پیش آیا جہاں ٹینکر کی ٹکر سے زخمی 3 افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حادثے میں زخمی ہونے والے باپ بیٹی جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق حادثےکے بعد ڈرائیورفرارہوگیا اور موقع پر موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 10سالہ بچی سدرہ اور اس کے 40 سالہ والد شامل ہیں  جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والا35 سالہ عبدالواحد متوفی کا بھائی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *