فیس بک نے سمارٹ عینکیں متعارف کروانے کا اعلان کردیا

نیویارک(ملتان ٹی وی ایچ ڈی) فیس بک نے سمارٹ عینک متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو ایسی خاصیت کی حامل ہوں گی کہ جان کر لوگ ابھی سے انہیں متعارف کروائے جانے کا انتظار کرنے لگیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ چشمے بنانے والی معروف کمپنی ’رے بین‘ کے اشتراک سے یہ سمارٹ عینک تیار کرنے جا رہی ہے جو آئندہ سال متعارف کروا دیئے جائیں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ ’رے بین‘ کے عام چشموں کی طرح نہیں ہوں گے بلکہ ان میں ریکارڈنگ کی سہولت ہو گی اور ممکنہ طور پر یہ ’وائس ایکٹیویٹڈ اسسٹنٹ‘ کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ بہرحال فیس بک کی طرف سے تاحال اس کے فیچرز کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم فیس بک کی طرف سے یہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ چشمے صارف کے سمارٹ فون کے ساتھ کنیکٹ ہوں گے اور فون کے ذریعے ہی انہیں آپریٹ کیا جائے گا۔ویب سائٹ ’Verge‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ان چشموں کے شیشوں پر موبائل فون کی سکرین نمودار ہو جایا کرے گی اور لوگ صرف چشمے پہن کر ہی فون آپریٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *