مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں بیرونی قرضوں کی سروسنگ 7 ارب ڈالر رہی

کراچی: پاکستان نے مالی سال 21-2020 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی مد میں 7 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی، یہ رقم اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کے مقابلے خاصی بڑی ہے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 18 فروری 2021) رپورٹ کے مطابق ملک نے رواں مالی کے دوسری سہ ماہی کے لیے 3 ارب 55 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ادا کیا جو پہلی سہ ماہی میں ادا کیے گئے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر سے معمولی سا زیادہ ہے۔

یوں پہلی ششماہی میں قرضوں کی مجموعی ادائیگی 7 ارب 6 کروڑ ڈالر رہی جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر قرضوں کی ادائیگی کا حجم 14 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

ملک کا بیرونی اکاؤنٹ، ایک ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور نومبر 2020 سے 13 ارب ڈالر کے ڈگمگاتے زرِ مبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے مستحکم دکھتا ہے۔

خیال رہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جاتا ہے۔

تاہم دسمبر 2020 کے اختتام تک قرضے اور واجبات 2.6 فیصد اضافے کے بعد ایک کھرب 15 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے جو 30 جون 2020 کو ایک کھرب 12 ارب 79 لاکھ ڈالر تھے۔

مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 2 ارب 93 کروڑ ڈالر کی اصل رقم جبکہ 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سود کے طور پر ادا کیے اسی طرح دوسری سہ ماہی میں 2 ارب 93 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *