پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ، سرمایہ کاروں کو26ارب 7کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

کراچی (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 18 نومبر 2020ء)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سی40514.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو26ارب 7کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40344پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں40400اور40500 کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس138پوائنٹس کی کمی سی40514.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 57.79پوائنٹس کی کمی سی17056.49پوائنٹس اور99.44پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28390.57پوائنٹس کی سطح پر گیا۔
گذشتہ روز مجموعی طور پر 377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ203میں کمی اور 377کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب70ارب48کروڑ97لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب44ارب41کروڑ37لاکھ روپے ہو گیا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت2.95فیصد کم رہا۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،رفحان میظ ،کولگیٹ پامولواور نیسلے پاکستان سرفہرست رہے جس میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل90روپے کے اضافے سے 1725روپے اوررفحان میظ 80روپے کے اضافے سے 8255روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو50.92روپے کی کمی سی2799.08روپے اورکولگیٹ 19.01روپے کی کمی سے 6469.99روپے ہوگئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *