چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین آج پاکستان پہنچے گی

چین سے لی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021) خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

پاکستان نے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری چین سے کی ہے اور  اس سلسلے میں پاکستان کا چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کا معاہدہ طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ چین15 لاکھ خوراک پہلے ہی پاکستان کو تحفے میں دے چکا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *