زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 19 اپریل 2021)  پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ گزشہ ورز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے بعد اب اسکواڈ پیر سے زمبابوے کے وقت مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *