لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے، فواد چوہدری

لاہور یونیورسٹی میں لڑکی کے پروپوز کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیرفواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 15 مارچ 2021)  تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

فواد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے، اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے اپنے ساتھی طالب علم سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی  یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طلبا کو جامعہ سے خارج کردیا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *