بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم عمران خان آمنے سامنے

  ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مارچ 2021)  بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ یاد دلاتا ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا، اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہار گئے تو اسمبلیوں کو تحلیل کر دینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارگئے اور ہم جیت گئے ،اب کیا چیز ان کو اسمبلیوں کی تحلیل سے روک رہی ہے ، بلاول بھٹو نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟

یادرہے کہ اسلام آباد سے سینٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے کر پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی سینیٹر بننے میں کامیاب ہوگئے۔ 

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *