بابر اعظم نے ایک ہی پی ایس ایل ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا

کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12 کی اوسط سے 473 رنز سکور کیے
پی ایس ایل چیمپئن کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12 کی اوسط سے 473 رنز سکور کیے۔
پی ایس ایل 5 میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے،کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12 کی اوسط سے 473 رنز سکور کیے جس میں 5 ففٹیز بھی شامل رہیں،انہوں نے یہ رنز 124.14 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے جس میں سب سے بڑی اننگز 78 رنزکی تھی،انہوں نے رواں سال پی ایس ایل میں 55 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
بابراعظم سے قبل 2 مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے 2018ء میں 435 رنز سکور کیے تھے، سابق پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے 2019ء کے ایڈیشن میں 430 رنز بنائے تھے، پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 2018ء کے پی ایس ایل میں 425 رنز بنا کر چوتھی پوزیشن اپنے نام کی، بابراعظم نے 2018ء ہی کے پی ایس ایل ایڈیشن میں 402 رنز بنائے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *