بینکوں سے ماہانہ 1کروڑ روپے اکاﺅنٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب

فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاﺅنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت

Ask for details of depositors of Rs. 1 crore per month in banks

ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔07 اگست ۔2020ء ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ 1کروڑ روپے اکاﺅنٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاﺅنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کیا ہے، جس کے تحت بینکوں سے ایسے تمام افراد کی معلومات طلب کی گئی ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اکاﺅنٹس میں 1 کروڑ روپے جمع کیے ہیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے.

اسی طرح ان اکاﺅنٹ ہولڈرز کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی جنہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 لاکھ روپے نکلوائے ہیں‘ ایف بی آر نے مذکورہ اکاﺅنٹ ہولڈرز کی جو دیگر تفصیلات بینکوں سے طلب کی ہیں ان میں سی این آئی سی، این آئی سی او پی، پاسپورٹ نمبر، این ٹی این، نام، ٹائٹل اکاﺅنٹ، رہائش/عدم رہائش، پتہ، ٹیلی فون نمبر، اکاﺅنٹ کھلوانے کی تاریخ، اکاﺅنٹ نمبر (آئی بی اے این)، مہینے میں جمع کی گئی رقم، یا نکلوائی گئی رقم، ٹیکس کٹوتی کی رقم، پیشہ، کاروبار وغیرہ شامل ہیں.بینکوں کے لیے نئے قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 اے کے تحت فراہم کرنا ہیں ہر بینک افسر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا جبکہ ہر بینک بورڈ کو دیئے گئے وقت میں معلومات فراہم کرے گا سالانہ مقامی رپورٹنگ کی تاریخ ہر سال 31 مئی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *