ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اورواچ ایس ای جاری کردیں

ایپل نے نئی ایپل  واچ سیریز 6 اور ایپل واچ ایس ای پیش کر دیں ہیں۔ ایپل واچ سیریز 6 کے حوالے سے سامنے آنے والی بہت سی افواہیں درست ثابت ہوئی ہیں اس لیے اس تقریب میں ایپل واچ کے حوالے سے کوئی بڑی خبر سامنے نہیں آئی۔

ایپل واچ سیریز 6 (Apple Watch Series 6)

ایپل واچ سیریز 6   اپنی پیش رو سیریز 5 کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے جس میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔

اس میں ایپل کا نیا ایس 6 چپ سیٹ ہے۔ اس میں شامل نئی ڈوئل کور چپ کے متعلق ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ  ایپل واچ سیزیز 5 میں شامل ایس 5 سے 20 فیصد تیز رفتار ہے۔

اس میں ایک یو 1 چپ کو بھی مربوط کیا ہے  جس کے الٹرا وائیڈ بینڈ انٹینا شارٹ رینج وائرلیس لوکیشن کو فعال بناتے ہیں۔

اس فیچرسے آپ اپنی  واچ سیریز 6 کو کار کی ڈیجیٹل چابیوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

واچ سیریز 6  میں وہی چیسز استعمال کیے گئے ہیں جو واچ سیریز 5 میں تھے لیکن اس میں بلیو اور پراڈکٹ ریڈ ایلومینیم  فنشنگ ہے۔ واچ سیریز 6 کے دو سٹین لیس سٹیل  ورژن ، گریفائٹ اور کلاسک یلو گولڈ، ہیں۔

Apple has officially released the Watch Series 6 and Watch SE

واچ سیریز 6 میں نیچے نیا ہارٹ ریٹ سنسر نصب کیا گیا ہے جو خون میں آکسیجن  کی مقدار (SpO2) کی پیمائش بھی کر سکتا ہے۔واچ او ایس 7 صارف کی حرکت اور دل کی دھڑکن کے ڈیٹا سےVO2 Max  ریڈنگ دیتا ہے۔اس سے صارف کی فٹ نیس کا مجموعی لیول پتا چل جاتا ہے۔ واچ سیریز 6 صارف کی نیند کو ٹریک کر سکتی ہے۔ یہ ہاتھ دھونے کا پتا چلا سکتی ہے اور ورزش کی کئی اقسام  کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔
واچ سیریز 6 میں نیا اور بہتر آلویز آن ڈسپلے موڈ پہلے سے تقریباً ڈھائی گنا روشن ہے۔

ایپل نے اس میں نیا Altimeter بھی شامل کیا ہے۔
واچ سیریز 6  کی بیٹری ٹائم بھی واچ سیریز 5 کی طرح تقریباً 18 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ سے یہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔
واچ سیریز 6 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز جمعہ 18 ستمبر سے ہوگا۔ اس کے ایلومینیم جی  پی ایس اونلی ماڈل کی قیمت 399 ڈالر(40 ایم ایم سائز) اور 429 ڈالر(44 ایم ایم سائز) سے شروع ہوتی ہے۔جی پی ایس اور سیلولر ورژن کی قیمت 499 ڈالر اور 529 ڈالر ہے۔سٹین لیس سٹیل  ماڈل کی قیمت مزید زیادہ ہیں۔

Apple has officially released the Watch Series 6 and Watch SE

ایپل واچ ایس ای(Apple Watch SE)

ایپل نے مزید سستی ایپل واچ ایس ای بھی پیش کی ہے۔ اس میں سیریز 5  کا ڈیزائن، ہارٹ ریٹ مانیٹر اور چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے لیکن  اس میں سیریز 6 کا ایکسلرو میٹر، جیاروسکوپ اور آلویز آن آلٹیمیٹر ہے۔

ایپل واچ ایس ای کے سنسرز  گھڑی کی بلندی کے معمولی یعنی ایک فٹ کے فرق کا بھی پتا چلا لیتے ہیں۔ ایپل واچ ایس ای کے پری آرڈر بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغاز بھی جمعے سے ہوگا۔

اس کے 40 ایم ایم ماڈل کی قیمت 279  اور 44 ایم ایم ماڈل کی قیمت 309 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔سیلولر کنکٹیویٹی  آپشن میں یہ قیمت 329 ڈالر اور 359 ڈالر ہو جاتی ہے۔

ایپل  ابھی اپنی واچ سیریز3 کی فروخت بھی جاری رکھے گا۔ اس کے 38 ایم ایم ماڈل کی قیمت 199 ڈالر اور 42 ایم ایم ماڈل کی قیمت 229 ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *