تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے ‘ پاکستان ٹیکس بار

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 27 جنوری 2021) پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرحکومت اپنا اعتمادبحال کر کے سرمایہ کاروںکو اپنا پیسہ مارکیٹ میں لانے میںکامیاب ہو جاتی ہے تو یہ اس کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی ،تعمیراتی شعبے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کرکے خوش اخلاق عملہ تعینات کیا جائے ۔

Pakistan Tax amnesty scheme
تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے


ان خیالات کا اظہارپاکستان ٹیکس با ر کے صدر آ فتاب ناگرہ ،قاری حبیب الرحمن زبیری،ارشد نواز مان،سید تنصیر بخاری ،فرحان شہزاد اوردیگر نے حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے منعقدہ مذاکرے میںخطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت کواس طرح کے اقدامات اٹھانے چاہئیںجس سے معیشت کاپہیہ چلے۔
پنجاب کابینہ کی جانب سے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری خوش آئند ہے جس سے سرمایہ کاروں کو آسانیاں میسر آئیںگی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہر عمل سے یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ وہ سرمایہ کاردوست ہے ، بیورو کریسی کو بھی سختی سے پابندی کیا جائے کہ وہ سرمایہ کاری کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ کرے بلکہ کسی بھی طرح کی پیچیدگیوں کو دورکرنے کیلئے معاونت کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پورے پاکستان میں سیمینارز کااہتمام کر ے اورٹیکس بارز،چیمبرز،ایسوسی ایشنز اورتنظیموں کے ذریعے تعمیراتی شعبے کی ایمنسٹی سکیم کی تشہیر کی جائے

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *