کورونا کی وجہ سے قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 14 مارچ 2021) تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام عملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلا سکیں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل  ہونے کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 17 مارچ سے آفس ٹائم 10 سے 4 بجے تک ہونگے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *