افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ 3 دن کے دورے پر پاکستان آگے

اسلام آباد(ملتان ٹی وی ایچ ڈی)چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ صدرڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں گی، دورے سے دوحہ امن مذاکرات کے حوالے سے دوطرفہ بات چیت کا منفرد موقع ملے گا،یقین ہے اس دورے سے دیرپا امن کے علاوہ دوطرفہ تعاون کا نیا باب کھلے گا۔

ادھرترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں خطاب بھی کریں گے، عبد اللہ عبداللہ کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *