اداکارہ ماورہ حسین 27 برس کی ہوگئیں، سالگرہ کی تصاویر وائرل

کراچی (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین 27 برس کی ہوگئیں۔ماورہ حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی 27 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر بومرنگ اور سٹوریز شیئر کی ہیں، ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی بوم رنگ میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی پٴْشت پر ’برتھ ڈے گرل‘ لکھا ہوا ہے۔

ماورہ حسین کے بومرنگ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی نیند سے جاگی ہیں اور اپنی سالگرہ کے کیک اور تحائف کے سامنے بیٹھ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں کیپشن ’مڈ نائٹ‘بھی لکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *