اداکارہ امیشا پاٹیل پر ڈھائی کروڑ کے فراڈ کا الزام، معاملہ عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 27 فروری 2021) بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ امیشا پاٹیل نئے تنازعے میں پھنس گئیں، ایک فلم پروڈیوسر نے ان کے خلاف چیک باؤنس  ہونے اور فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پاٹیل کے خلاف جھاڑ کھنڈ ہائیکورٹ میں درخواست  دائر کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اداکارہ نے پروڈیوسر کے ساتھ ڈھائی کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔  اس مقدمے  کی سماعت کرنے والے جج  نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت سے باہر ہی معاہدہ طے کرلیں۔

عدالت نے پروڈیوسر اور اداکارہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے دو ہفتوں کے دوران اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔ 

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بزنس مین اجے کمار سنگھ سے 2017 میں ملاقات کی اور انہیں اپنی فلم میں سرمایہ کاری کا کہا۔ اجے سنگھ نے اداکارہ کو ڈھائی کروڑ روپے ٹرانسفر کردیے لیکن انہوں نے نہ تو فلم بنائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *