عابد ملہی مجرم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کوانعام دینے کا اعلان

ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کی،ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار رہا۔سی پی او کی پریس ریلیز

لاہور( ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 13 اکتوبر2020ء) گذشتہ روز موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا تھا،ملزم کی گرفتاری میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگا۔جبکہ عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھیں،جو آخرکار ملزم کو ہتھ کڑیاں لگانے میں کامیاب ہو گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اور آئی جی نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا۔سی پی او کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کی جب کہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار رہا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور سمیت 9 اضلاع میں چھاپے مارے گئے۔جب کہ شواہد اور قانون کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔دوسری جانب سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ملزم عابد ملہی سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زیادتی کے واقعے کے بعد ننکانہ صاحب چلا گیا تھا جہاں سے وہ بہاولپور چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عابد ملہی نے انکشاف کیا ہے کہ اس ایک ماہ کے دوران اس نے کئی شہروں کا سفر کیا لیکن ماسک پہننے کی وجہ سے پولیس کی نظروں سے بچا رہا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بہاولپور میں ماسک پہن کر آزادی سے گھومتا رہا۔ ملزم عابد ملہی نے مزید کہا کہ موقع واردات سے ڈولفن پولیس کی ہوائی فائرنگ کی وجہ سے فرار ہوئے۔ لاہور میں دوران تفتیش ملزم عابد ملہی نے اعتراف جرم کرنے کے علاوہ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ 9 ستمبر کی رات شفقت اور بالا مستری کیساتھ گجر پورہ کی جانب جا رہے تھے، تاہم بالا مستری راستے سے ہی واپس چلا گیا۔ موٹروے تک پہنچنے سے قبل میں نے اور شفقت نے 3 ٹرالیوں کو لوٹنے کی وارداتیں بھی کیں۔ عابد ملہی کا بتانا ہے کہ خاتون سےگھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *