لبنان کی خاتون نے سالگرہ پر اڑھائی کروڑ ڈالر کا ڈریس پہنا

لاہور (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 14 اکتوبر2020ء) عالمی میڈیا پر آجکل ایک ایسی امیر خاتون کی خبریں گردش کررہی ہیں جس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کروڑوں ڈالر خرچ کر دیے، اپنی سالگرہ کے لباس پر 2.5 کروڑ ڈالر خرچ کرنے والی خاتون کا تعلق لبنان سے ہے، جس کو حال ہی میں دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سالگرہ میں آنے والوں کو پانچ ہزار ڈالر مالیت کا گفٹ بھی دیا گیا- تاہم عالمی میڈیا کی جانب سے لبنانی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق خاتون کی سالگرہ کی تقریب میں خاتون کے قریبی رشتہ دار اور دوستوں سمیت 10 افراد نے شرکت کی، خاتون کی سالگرہ کی تقریب ہسپانیہ کے جنوب میں مالاگا ریجن کے تفریحی صحت افزا مقام میجاس پر واقع اپنے محل میں منعقد کی گئی تھی، اس تقریب کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ تقریب بیک وقت دنیا بھر میں کئی ممالک میں منعقد ہوئی تھی۔

لبنانی خاتون کی سالگرہ کی تقریب بیک وقت جن ممالک میں منعقد ہوئی تھی ان میں 3 مقامات دبئی میں اور 2 ، 2 مقامات لندن ، لاس اینجلس ، ہانگ کانگ، کوویت اور دوحہ ہیں جب کہ ایک ، ایک مقام پیرس، ٹوکیو اور ماسکو میں تھا، اس طرح تقریب میں مجموعی طور پر دنیا بھر سے ڈیڑھ سو افراد نے اپنی موجودگی یقینی بنائی۔لبنانی خاتون نے اپنی چالیسویں سالگرہ کی خوشی میں تقریب میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 5 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف پر مشتمل پیکج سے نوازا گیا۔

پیکج میں 1600 ڈالر کی بیش قیمت پینسلیں، 600 ڈالر کے مشروبات کے علاوہ 650 ڈالر قیمت کی جینز کی پینٹس کا جوڑا، چہرے کے لیے ایک ماسک، سونے کا پانی چڑھا چمڑے کا بٹوہ جس کی قیمت 85 پاو¿نڈ اسٹرلنگ، Caviar کا ایک پیکٹ اور چہرے اور جلد کے استعمال کے لیے کریمیں شامل تھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی طرز پر تیار کی گئی میکسی میں 36 بڑے اور تقریباً 4000 چھوٹے ہیرے جڑے گئے تھے اس کے علاوہ لباس میں بے شمار قیمتی موتی بھی لگائے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *