حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مئی 2021)    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہاسٹل کے دروازے کے ساتھ پڑے سامان میں لگی۔

جنرل سیکرٹری نرسنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آگ نے بجلی کی تاروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ہاسٹل کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ریکسیو 1122 کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے اسٹور میں آک بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے سے جانی نقصان نہں ہوا۔ دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں.

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *