شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے7سالہ بچی زخمی

لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچی کے زخمی ہونے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کو معطل کر ديا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 24 فروری 2021)  پولیس کے مطابق رسول پارک سمن آباد ميں شادی کی تقریب جاری تھی اور 7سالہ ایمان اپنی والدہ کے ساتھ گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر شادی کی تقریب دیکھ رہی تھی کہ ايک نوجوان نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ ایمان زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کے ليے فوری اسپتال منتقل کيا گيا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او سمن آباد کو معطل کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *