ورلڈکپ 1992: شاندار فتح کو 29برس بیت گئے

کرکٹ ورلڈکپ 1992میں پاکستان کی ناقابل یقین فتح کے 29برس مکمل ہوگئے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 26 مارچ 2021)  موجودہ وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شائقین کرکٹ کیلئے آج بھی وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔ ورلڈ کپ 1992صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے۔ جس میں عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں کیویز کو زیر کیا، پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کا میدان سجا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا۔ کپتان عمران خان اور جاوید میانداد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا جس کے بعد انضمام الحق نے 42رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کو 250 رنز کا ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن بائولنگ کی، 3 وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمرتوڑ دی۔ عمران خان نے انگلینڈ کی آخری وِکٹ گرا کر تاریخی فتح حاصل کی۔ شائقین کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *