برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ، 11افراد جاں بحق

اٹک میں برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مئی 2021)    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک سید خالد ہمدانی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس لاہور سے مردان جا رہی تھی اور تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *