ہم نے 2020 سے کیا سیکھا؟سنیئے ثانیہ مرزا کی زبانی

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 1 جنوری2021) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سالِ نو پر ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 2020 مشکل تھا لیکن وہ ہمیں کافی کچھ سِکھا گیا۔
ثانیہ مرزا نے بیتے برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہارکیا ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار اپنی طویل پوسٹ میں سال 2020سے مخاطب رہیں اور لکھا کہ ’تم ہمیں بہت کچھ سِکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کے لیے شکرگزار ہونا شامل ہے۔‘

ہم نے 2020 سے کیا سیکھا؟سنیئے ثانیہ مرزا کی زبانی


ثانیہ مرزا کا پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ کونسا؟
انہوں نے لکھا کہ ’2020 نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ سادگی کافی ہے، تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم بھول گئے تھےکہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔‘
ثانیہ مرزا، شعیب ملک کی شکرگزار کیوں؟
انہوں نے بتایا کہ کیوں 2020 اُن کیلئے ایک خاص برس رہے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک ایسے سال کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں اس سب کے باوجود تم بہت خاص رہوگے کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیا۔‘
ثانیہ مرزا نے بیٹے کو ریکٹ تھما دیا
انہوں نے کہا کہ ہاں، 2020 تم مشکل تھے یہاں تک کہ مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا سکھایا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑنا سکھایا۔
عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے تناظر میں انہوں نے لکھا کہ ’تم نے ہمیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ، تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔‘
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ساحل کا رخ کرلیا
پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہرچیز یعنی کہ ہاں 2020 تمہارے لیے بھی اللہ کا شُکر ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سالِ نو کی مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *