کابل(ملتان ٹی وی ایچ ڈی – اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر ۔2021 )
افغانستان میں طالبان حکومت کے سنیئرراہنما سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے چین کے نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے. انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا طالبان راہنما نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین چین سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
چین کے 3 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے اس امدادی پیکیج کو افغانستان سے کورونا وبا کے خاتمے اور غذائی قلت کی دوری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا افغانستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان، ایران اور تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کیاتھا.
چین کے 3 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے اس امدادی پیکیج کو افغانستان سے کورونا وبا کے خاتمے اور غذائی قلت کی دوری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا افغانستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان، ایران اور تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کیاتھا. اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان کی معیشت اور معاشرے کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہوں اور منشیات کی غیر قانونی تجارت سے لڑنے میں مدد کرے گا.