کینیڈا میں نامعلوم افراد نے پاکستانی جونوان کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا

ہملٹن (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17ستمبر2021) کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔
کینیڈین پولیس کے مطابق رات تین بجے فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں دو افرادشدید زخمی حالت میں پائے گئے ،دونوں زخمی بھائیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد فقیر علی کو بھی اغواءکیا گیا جسے چھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ تاحال حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *