کراچی میں تیز بارش کے خطرے کے پیشِ نظر عام تعطیل کا اعلان

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی 30ستمبر2021)طوفان گلاب سے پیدا ہونے والی موسم کی صورتحال اور متوقع تیز بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خطرے کے باعث شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل غیر یقینی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے جمعہ کے روز صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم رات گئے کراچی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ یکم اکتوبر کو تمام دفاتر، تعلیمی ادرے اور کاروبار بند رہیں گے اور صرف ضروری کاروبار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی سرگرمیوں سے منسلک سرکاری دفاتر کھلے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان ‘شاہین’، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو تحفظ کے پیشِ نظر گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

طوفان گلاب کے بحیرہ عرب سے گزرنے کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث گزشتہ روز شہر قائد میں متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر پڑے۔

کراچی والوں نے دن بھر تیز ہواؤں کا مشاہدہ کیا جو صبح سویرے شہر میں داخل ہوئیں اور رفتار 42 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، تیز ہواؤں نے شہر کے مختلف حصوں میں الگ تھلگ حادثات پیش آئے اور کچھ تعمیرات کسی جانی نقصامن کے بغیر گر گئیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کے کچھ علاقوں میں طوفان ‘گلاب’ کی وجہ سے تیز بارش کا امکان

دوسری طرف میڈیا کی جانب سے سمندری طوفان کی وسیع کوریج کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی میں گبھراہٹ وار پریشانی جیسی صورتحال دیکھی گئی۔

شہر کے بیشتر حصوں میں دن کے مختلف اوقات میں بارش کا سلسلہ جاری رہا لیکن بارش کی پیمائش کے حوالے سے کوئی واضح اعداد و شمار سامنے نہ آسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *